گیلانی کے صاحبزادے کے گن مینوں کی عمرا ن خان کے قافلے پر فائرنگ ، الزام بے بنیاد ہے : علی موسی

گیلانی کے صاحبزادے کے گن مینوں کی عمرا ن خان کے قافلے پر فائرنگ ، الزام بے ...

  



ملتان ،لاہور،اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) تحریک نصاف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسی گیلانی کے گن مینوں نے چےئرمین عمران خان کے قافلے پر فائر نگ جبکہ گولی تحر یک انصاف کے سٹیج سیکریٹری فیصل جاوید کی گاڑی کو جالگی تاہم سب محفوظ رہے جبکہ علی موسیٰ گیلانی نے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری طرف سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی،الزام بے بنیاد ہے،پتوکی کے قریب 5تیزرفتارگاڑیوں نے میری گاڑی کواوورٹیک کیا،آخری گاڑی نے میری گاڑی کوٹکرماری،جس سے گاڑی کونقصان پہنچا،گاڑی کوٹکرمارنیوالوں نے میر ے گارڈز کے ساتھ تلخ کلامی کی،واقعے کی اطلاع 15کودی توپتا چلا کہ عمران خان کا قافلہ جارہاتھا۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کیخلاف پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ندیم ہارون نے تھانہ صدر پھولنگر میں درخواست جمع کرائی ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں موسیٰ گیلانی اور دیگر کو فائرنگ کے واقعہ کاملزم نامزد کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں جلسے کے بعد جب تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان پارٹی کے دیگر قائدین کے ہمراہ لاہور کیلئے آرہے تھے تواسی دوران انکے قافلے کی گاڑیاں موسیٰ گیلانی کے قافلے میں داخل ہوگئیں جس پر موسی گیلانی کی گاڑی میں موجود گن مین نے فائر نگ کردی اور ایک گولی تحر یک انصاف کے سٹیج سیکرٹری فیصل جاوید کی گاڑی کو جالگی تاہم سب محفوظ رہے۔تحریک انصاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی نے محافظوں کے ذریعے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ اور حملہ کروا دیا ۔عمران خان کے قافلے کے پیچھے موجود گاڑی فائرنگ کی زد میں آئی ۔تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید گاڑی میں سوار تھے ۔بلٹ پروف ہونے کے باعث فیصل جاوید معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی AFF۔148 نمبر کی لینڈ کروزر میں سوار تھے ۔علی موسیٰ گیلانی کے ساتھ دوسری لینڈ کروزر کا نمبر BD۔7098 تھا ۔فائرنگ کرنے والے گارڈز MNC۔1111 نمبر کی گاڑی (ڈالہ) میں سوار تھے ۔تحریک انصاف نے علی موسیٰ گیلانی کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے کیخلاف مقدمے کے اندراج کا اعلان کیا ہے ۔دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی نے پریس کانفرنس میں عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری طرف سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی،الزام بے بنیاد ہے،پتوکی کے قریب 5تیزرفتارگاڑیوں نے میری گاڑی کواوورٹیک کیا،آخری گاڑی نے میری گاڑی کوٹکرماری،جس سے گاڑی کونقصان پہنچا،گاڑی کوٹکرمارنیوالوں نے میر ے گارڈز کے ساتھ تلخ کلامی کی،واقعے کی اطلاع 15کودی توپتا چلا کہ عمران خان کا قافلہ جارہاتھا۔پولیس کے ہوتے ہوئے میں کیسے فائرنگ کرسکتاہوں۔

موسی گیلانی

مزید : صفحہ اول