مریم نواز دنیا کی 11مضبوط ترین خواتین میں شامل

مریم نواز دنیا کی 11مضبوط ترین خواتین میں شامل
 مریم نواز دنیا کی 11مضبوط ترین خواتین میں شامل

  



نیو یارک(صباح نیوز) پاکستان کی سیاست میں تیزی سے شہرت پانے والی مریم نواز عالمی میڈیا کی بھی توجہ کا مرکز بن گئیں ہیں نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں مریم نواز کو پاکستان کی سب سے باہمت اور طاقتور خاتون قرار دیا گیا ہے امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، 2017 میں مریم نواز دنیا کی 11 باہمت اور طاقتور خواتین میں شامل ہیں۔ پاکستانی خواتین میں ان کا پہلا نمبر ہے۔ مریم نواز کی پاکستانی سیاست میں تیزی سے شہرت کی وجہ ان کا بلند حوصلہ ہے۔ امریکی جریدے نے انہیں اپنے والد میاں نواز شریف کی دست راست قرار دیا ہے۔

مریم نواز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جس وزیر خزانہ نے ملک کو معاشی بحران سینکالا، اس کے وارنٹ جاری ہوئے۔اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا ’جس وزیر خزانہ نے دن رات محنت کرکے ملک کو معاشی بحران سے نکالا، زرمبادلہ کے ذخائر، سٹاک ایکسچینج کو بلند سطح پر پہنچا دیا ان کے وارنٹ ایشو ہوگئے۔ لیکن آئین اور قانون توڑنے والے اور ملک کو ہر قسم کے اندھیرے دینے والے مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہمت کسی عدالت کو نہ ہوئی۔‘مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور تاریخ کے مجرم کے ریڈ وارنٹ جاری کرو تو پھر قانون کی سربلندی اور قانون کی رکھوالی کی بات پر عوام یقین کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو انٹر پول کے ذریعے بلانا ہے تو اس ڈکٹیٹر مشرف کو بلاؤ جس کو پوری قوم اپنا مجرم سمجھتی ہے۔

مریم نواز

مزید : صفحہ اول