پاکستانیوں نے صرف ایک ہی تبدیلی دیکھی ، بیگمات کی تبدیلی : ریحام خان

پاکستانیوں نے صرف ایک ہی تبدیلی دیکھی ، بیگمات کی تبدیلی : ریحام خان
 پاکستانیوں نے صرف ایک ہی تبدیلی دیکھی ، بیگمات کی تبدیلی : ریحام خان

  



لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک 228ایجبسیاں ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اہل اور جہانگیر ترین کو نااہل قرارد یئے جانے پر ’’مجھے سب یادہے‘‘ کے تبصرے کے بعد ریحام خان ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں اور کہاکہ پاکستانیوں نے صرف ایک ہی تبدیلی دیکھی ہے، بیگمات کی تبدیلی !ریحام خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’’بیگم کی تبدیلی وہ واحد تبدیلی ہے جو پاکستان نے دیکھی‘‘۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ لکی مروت میں میک اپ کے سامان کی خریداری میں مصروف ہیں اور اسی دوران و ہ میک اپ کے سامان سے متعلق بریفنگ بھی لے رہی ہیں، اسی دوران ایک شخص نے تبدیلی سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہاکہ اصل تبدیلی اب آرہی ہے ؟ ریحام خان نے استفسار کیا کہ مثبت یامنفی تبدیلی؟صحافی نے بتایاکہ یہاں ہر چیز ایک نمبر ملتی ہے ، باہر ہر چیز دونمبر اور تبدیلی کے نام پر نعرے لگا رہی ہے ، جس پر ریحام خان نے کہاکہ ’’تبدیلی تو ہرطرح کی ہوسکتی ہے، لپ سٹک کی تبدیلی بھی تبدیلی ہے، کس تبدیلی کی آپ بات کررہے ہیں؟ بیگمات کی تبدیلی بھی تبدیلی ہے‘‘۔

ریحام خان

مزید : صفحہ اول


loading...