کوئٹہ چرچ حملہ،آئی جی سندھ کا صوبے میں سکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم

کوئٹہ چرچ حملہ،آئی جی سندھ کا صوبے میں سکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن )کوئٹہ چرچ حملے کے تناظر میں آئی جی سندھ نے سکیورٹی کے مجموعی امور فول پروف بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام اہم مقامات دفاتر عمارتوں حساس تنصیبات ، پبلک مقامات وغیرہ سمیت صوبے کے تمام چرچز اور اقلیتی برادری کے دیگر مذہبی مقامات پر حفاظتی اقدامات کو ہر سطح پر ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے ۔پولیس رینج ، ڈسٹرکٹ اور زونز کی سطح پر سکیورٹی کے تمام تر اقدامات مذید سخت کئے جائیں۔تمام اضلاع میں رینڈم سنیپ چیکنگ ، پولیس گشت اور دیگر سکیورٹی امور کو مربوط اور موُثر بنایا جائے ۔جرائم کے خلاف خفیہ اطلاعات پر کارروائیوں کو مذید تیز کیا جائے ۔
آئی جی سندھ

مزید :

صفحہ اول -