ٹرمپ کیخلاف الجزائر ،جرمنی میں مظاہرے،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

ٹرمپ کیخلاف الجزائر ،جرمنی میں مظاہرے،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ/ فرینکفرٹ/الجزائر(صباح نیوز)امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف الجزائر میں ہزاروں افرادنے احتجاج کیا جبکہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھی مظاہرہ ہوا۔ادھرفلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید چاروں فلسطینیوں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9 روز کے دوران 11فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کے خلاف کے فیصلے کی منسوخی کے لیے سلامتی کونسل میں قرار داد پیش کردی گئی ۔ بل پر ووٹنگ پیر یا منگل کو متوقع ہے ۔قرارداد مصر کی جانب سے پیش کی گئی ہے ۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہزاروں افراد نے امریکی فیصلے کے خلاف پرامن مارچ کیا اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔ اس سے قبل برلن میں بھی مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا گیاتھا ۔مزید برآں الجزائر میں بھی ہزاروں افراد نے امریکا کی جانب سے بیت المقدس و اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں شریک افراد نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ادھرفلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید چاروں فلسطینیو ں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کر کے 4 فلسطینیوں کو شہید اور ڈیڑھ سو کو زخمی کر دیا تھا ۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9 روز کے دوران 11فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
قرارداد

مزید :

صفحہ اول -