حدیبہ کیس کو دوبارہ زندہ کر کے دکھاؤں گا ، شیخ رشید کا دعوی

حدیبہ کیس کو دوبارہ زندہ کر کے دکھاؤں گا ، شیخ رشید کا دعوی

  



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیب نے حدیبیہ کیس میں بد دیانتی کا مظاہرہ کیامیں اس کیس کودوبارہ زندہ کرکے دکھاؤں گا۔نجیٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ کیس میں ملی بھگت ہوئی لوگوں کانیب سے ا عتما د اٹھ گیاہے، چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال سے جلدملاقات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی حکومت کیخلاف تحریک چلانے جا رہے ہیں وہ کسی ایجنڈے کے تحت پاکستان کوغیرمستحکم کررہے ہیں،ان کااصل روپ اب سامنے آیاہے نوازشریف کودکھ ہے کہ حدیبیہ کیس کافیصلہ شہبازشریف کے حق میں کیوں آیا۔شیخ رشید کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کوپرانی مردم شماری پرالیکشن کرانے چاہئیں۔ فوج اورعدلیہ پرتنقید کی جارہی ہے فوج اورپوری قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول