دہشگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے : کماندڈر سدرن کمانڈ

دہشگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے : کماندڈر سدرن کمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( صباح نیوز) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے مسیحی برادری کے حوصلے پر فخر ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کی قربانی کے باوجود دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی بروقت اور تیز کاروائی نے کئی قیمتی جانوں کو بچایا ، اس موقع پر مسیحی برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والے معتبرین سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے پیشہ وارنہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی قیمتی جانوں کو بچایا جس پر اہلکار داد کے مستحق ہیں۔کمانڈر سدرن کمانڈنے فردا فردا ہر زخمی کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی امدا د سے متعلق پوچھا ۔انہوں نے زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے تعزیت کی اور انکے بلند حوصلے کی تعریف کی ۔
کمانڈر سدرن کمانڈ

مزید :

صفحہ اول -