ضلع ملاکنڈ میں تین روز پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا
بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ) ضلع ملاکنڈ میں تین روز پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز آج سے ہورہا ہے جس میں ایک لاکھ35ہزار بچوں کو حفا ظتی قطرے پلائے جائیں گے ای پی آئی کوارڈینٹر ڈاکٹر مرادعلی نے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہاکہ20,19,18 دسمبر کو ضلع بھر میں چلائی جانے والی اس تین روز پولیو مہم کی کامیابی کیلئے497ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جن میں 432مو بائل44فسکڈاور21ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں نگرانی کیلئے 96ایریا سپروائیزز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ34 یو نین کونسل میڈیکل آفیسراس مہم کی مانیٹر نگ و رپورٹنگ کریں گے انھوں نے سوسائٹی کے مختلف طبقوں سے تعاون کی اپیل کی۔