نواز شریف شیر کی طرح بہادر ،عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ہے ‘ سعد رفیق

نواز شریف شیر کی طرح بہادر ،عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ہے ‘ سعد رفیق

  



لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ہے ،عمران نے جہانگیر ترین کا کھایا اور انہیں ہی قربانی کا بکرا بنا دیا،بد زبانی نہیں کرنا چاہتے مگر جھوٹ بولو گے تو منہ توڑ جواب دیں گے،ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازش کر کے عمران کس کا کام کر رہے ہیں۔ عمران خان کے جلسے میں کی گئی تقریر پر اپنے رد عمل میں سعد رفیق نے کہا کہ عدلیہ کا بیحد احترام کرتے ہیں لیکن قانون کے منافی فیصلوں پر تنقید ہو گی،بلا جواز الزامات کا جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران نے جہانگیر ترین کا کھایا اور انہیں ہی قربانی کا بکرا بنا دیا۔عمران شعبدہ بازی اور گمراہ کن پروپیگنڈا پر بے شرمی کی حد تک یقین رکھتے ہیں۔دوسروں کو گالیاں دینے والا خود سر سے پاؤں تک گالی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عالمی طاقتوں کا شدید دباؤ مسترد کر کے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا،نواز شریف کسی دھمکی دبا ؤاور مالی پیشکش کو خاطر میں نہیں لائے۔ عمران نے خود جوئے اور بال ٹمپرنگ کا اعتراف کیا۔نواز شریف نے استقلال سے مشرف دور میں 17 ماہ جیل کاٹی،عمران ڈیرہ غازی خان جیل 5 دن نہیں کاٹ سکے۔میاں نواز شریف نے سنگین سکیورٹی الرٹ کے باوجودعدلیہ بحالی تحریک کی قیادت کی ، عمران خطرے کے خوف سے اسلام آباد میں چھپا رہا۔

سعد رفیق

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...