بابائے قوم محمد علی جناح کا 141واں یوم ولادت 25 دسمبر کو منایا جائے گا
لاہور(آئی این پی)بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کا 141واں یوم ولادت 25 دسمبر کودنیا بھر میں موجود پاکستانی ملی جوش و خروش سے منا ئیں گے۔ مسلم لیگ (ن) سمیت متعدد سیاسی جماعتیں اور سماجی رفاعی تنظیمیں اس موقع پر سیمیناراور تقاریب منعقد کریں گی۔ ملک بھر میں ’’یوم قائداعظم ‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہو جائیں گے اور ملک معروف دانشور اور اہل قلم حضرات بابا قوم کی ملک و ملت کیلئے خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔
بابائے قوم