سپریم کورٹ میں آج سے تعطیلات ،اہم مقدمات کی سماعت کیلئے دو بنچ تشکیل

سپریم کورٹ میں آج سے تعطیلات ،اہم مقدمات کی سماعت کیلئے دو بنچ تشکیل

  



اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمی میں پیر سے سردیوں کی چھٹیوں کا آغازہورہا ہے تاہم اس عدالتی ہفتہ کے دوران بھی فوری نوعیت کے اہم مقدمات کی سماعت کے لئے دو بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل بنچ لاہور برانچ رجسٹری جبکہ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ اسلام آباد میں مقدمات سنے گا ۔اس بنچ کے ارکان میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پرمشتمل ہے ۔یار رہے کہ عدالت عظمی میں موسم سرماکی تعطیلات18دسمبرسے 30دسمبر تک ہونگی۔یکم جنوری سے دوبارہ عدالت عظمی کے تمام بنچ مقدمات کی سماعت کاآغاز کریں گے۔

سپریم کورٹ بنچ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...