بٹ خیلہ‘ لیویز فورس کو ریگولر پولیس میں ضم کرنے کا مطالبہ

بٹ خیلہ‘ لیویز فورس کو ریگولر پولیس میں ضم کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ) ضلع ملاکنڈ کے سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے ملاکنڈ میں پولیس ایکٹ کے فوری نفاذ اور لیویز فورس کو ریگولر پولیس میں ضم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین محکمہ مواصلات کے صوبائی صدر گل زمین یو نین کے ضلعی چیئر مین فقیر شاہ آل کلاس فور ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر پیر سعید خان کونسلر اجمل شاہ امیر بادشاہ اور ارشاد نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ علاقے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے کاروبار و استعمال اور جرائم کی شرح میں اضا فے کی اصل وجہ لیویز کی انتہائی کمزور تفتیش ہے جبکہ ناتجربہ کاری اور کم تعلیم کی وجہ سے غلط ایف آئی آرز کے انداراج کی بنیاد پر بڑے بڑے منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد چند دنوں میں رہاہوکر دوبارہ اپنا دھند شروع کر دیتے ہیں انھوں نے کہا کہ آج ملاکنڈ آئس کا سب سے بڑ مرکز بنا ہوا ہے انھوں نے افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہاکہ بعض سیاستدان اپنے ذاتی و سیاسی مقاصد کیلئے پولیس کی مخالفت کر رہے ہیں جوکہ عوام اور علاقے کی دشمنی کے مترادف ہے انھوں نے کہاکہ لیو یز اہلکارہمارے بھائی ہیں تاہم اب وقت کا تقاضا ہے کہ لیویز کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کوپولیس میں ضم کردیا جائے انھوں نے کہاکہ سابق اے این پی وپی پی مخلوط دور حکومت میں اس سلسلے میں کافی پیش رفت ہو چکی ہے اور اب علاقے کے تعلیم یافتہ وسنجیدہ طبقے کی اکژیت بھی اس کے حق میں ہے ۔