بشام بازار میں ناقص اور مہنگا اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن

بشام بازار میں ناقص اور مہنگا اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبد الحمید خان کا فوڈ اتحارٹی اور انتظامیہ کے ہمراہ بشام بازار میں ناقص اور مہنگا اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن کئی ،دکانداروں کو بھاری جرمانے،بعض کو وارننگ، کسی کوبھی عوام کو لٹنے کی اجازت نہیں دیں گے ،اشیاء خوردنوش کی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،عوام گران فروشوں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف اطلاع دیں ،انتظامیہ بھرپور کاررائی کرے گی،مقامی مجسٹریٹ اپنے متعلقہ بازاروں کو ہر ہفتے چیک کرنے کی ہدایت-تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبدالحمید خان نے گزشتہ روز شاہراہ قراقرم پر واقع بشام بازار پر اچانک چھاپہ مارا جس میں انھوں نے اشیاء خوردونوش سمیت پٹرول پمپ۔ حجام۔ہوٹلوں کا معائنہ کیا ،اس موقعہ پر چھاپے میں فوڈ اتھارٹی کے اہلکار ۔ اسسٹنٹ کمشنر بشام۔تحصیلدار بشام بھی شریک تھے ۔انتظامیہ نے مختلف پیٹرول پمپ کے گیج چیک کئے ۔ہوٹلوں میں خوراک چیک کئے ۔اشیاء خوردونوش سمیت سبزیوں کے دکان پر چھاپے ماریں ۔ایل پی جی گیس ڈیلرز کے ایجنسی پربھی چھاپے ماریں،انھوں نے دو بار وارننگ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے دکان اور ہوٹلز پرمقدمات درج کرکے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے۔اگردکانداران ناقص اشیاء کی فروخت سے باز نہیں ائے تو انتظامیہ اہیں جیل بھیجے گی اور ان کے دکانوں کو سیل کیا جائے گا،کسی کو ناقصاشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔اب جرمانہ نہیں جیل بھی بھیجنا ہوگا ۔محکمہ فوڈ کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اینڈ سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے گران فورشوں کو متنبہ کیا کہ اخری وارننگ کے بعد جیل کا اپشن ہے کیونکہ بھاری جرمانوں سے بھی یہ لوگ باز نہیں اتے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...