آئی جی پی نے فورنزک سائنس لیبارٹری کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا

آئی جی پی نے فورنزک سائنس لیبارٹری کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ صلاح الدین خان نے آج منعقدہ ایک تقریب میں فورینزک سائنس لیبارٹری کی سر کا ر ی / آفیشل ویب سائٹ ww.kpfsl.gov.pkکا باقاعدہ افتتاح کیا. جس کا بنیادی مقصد فورینزک لیبارٹری کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی, آلات کے استعمال کیلئے اسٹینڈنگ اپریٹنگ پروسیجر , ماہرین کی تربیت, فورنزک ایگزامینیشن کا اکٹھا کرنے میں بہتر ی لا نا ہے. انسپکٹر جنرل پولیس نے فورنزک ایگزامینیشن اور ایف ایس ایل رپورٹس پیش کرنے میں تاخیر جو ملزمان کو فائدہ پہنچانا تھا کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ان بے ضابطگیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی تھی اس سلسلے میں ایف ایس ایل کے عملے نے تمام زیر التوا کیسوں کو تیار کرنے اور متعلقہ محکموں اور فاضل عدالتوں کو رپورٹس بروقت پیش کرنے کے لیے دن رات سخت محنت اور کوششیں کیں۔رواں سال 2017 میں 60 ہزار کے لگ بھگ تمام مقدمات نمٹائے گئے اور اس وقت ایف ایس ایل میں کوئی زیر التوا کیس نہیں ہے. فورنزک ایگڑ ا مینیشن کو مزید بہتر کرنے, رپورٹنگ کو شفاف بنانے اوراسٹیک ہولڈرز کو قابل رسائی بنانے کے لئے ایف ایس ایل ویب سائٹ شروع کردیا گیا ہے. جو مختلف ایف ایس ایل لیبارٹریوں کی تفصیلات, فو ر نزک کی دستیاب خدمات, شناخت کیلئے ایس او پیز, جسمانی/ٹھو س اور وقوعہ اور حالات کے شواہد کو اکٹھا اور پیکنگ کرنا اور فررنزک رپورٹس کی ارسال کردہ تاریخ اور واپس بھیجنے سے آگاہ کرنے کی تفصیلات پر مشتمل ہے۔ ویب سائٹ نہ صرف فورنزک رپورٹس کی پوزیشن ظاہر کرے گی بلکہ ایف ایس ایل کو رپورٹس تاخیر سے بھجوانے کے ذمہ داروں اور ساتھ ساتھ فورنزک ماہرین کی جانب سے ٹیسٹ میں تاخیر کے بارے میں بھی تعین کرے گا. اس موقع پر آئی جی پی نے خیبرپختونخوا کے ایف ایس ایل میں اپنی نوعیت کے پہلے دھماکا خیز مواد کی ٹیسٹنگ لیبارٹری اور ڈیجیٹل اور ا ڈیو ویزول / visual لیبا ٹر ی کے قیام کی منظوری بھی دی. یہ لیبارٹریاں انو یسٹی گیشن ایجنسیوں کو دہشت گردی, بھتہ خوری, ڈکیتی ،قتل کی سنگین مقدمات کا سراغ لگانے میں مدد فراہم کرے گی آ جی پی نے مزید کہا کہ ایف ایس ایل میں پیش کردہ مقدمات کے بارے میں اس قسم کے تازہ آن لائن اطلاعات ایف ایس ایل پر نہ صرف فاضل ججوں کا اعتماد بڑھائے گا بلکہ ایف ایس ایل کو تاخیر سے رپورٹس بھیجنے والے انویسٹی گیشن افسروں کی نشاندہی بھی کرے گا, جو مقدمات کی تفتیش کو بری طرح متاثر کرتا ہے, آئی جی پی نے ایف ایس ایل کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے کیلئے اس کی تز ہین اور بہتری پر کام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت بھی کی. آئی جی بی نے ڈائریکٹر ایف ایس ایل اور دیگر تمام عملیکی گر ا ں قدر خد ما ت کو بھی سر ا ہا اور ان کے لے دو لا کھ رو پے نقد انعام بھی دیا۔

Back to Conversion Tool