تحصیل باڑہ میں گھروں کا سروے شفاف طریقہ سے کیا جائے ‘ طاہر آفریدی
خیبرایجنسی (نامہ نگار)تحصیل باڑہ میں گھروں کا سروے شفاف طریقہ سے کیا جائے ؍ سروے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی اور اس کو ختم کرکے کرپشن کو چھپانے کا طریقہ بنایا گیا ۔ سماجی کارکن کیپٹن(ر) محمدطاہرآفریدی نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ سروے سکینڈل میں ملوث افراد کا تعلق کسی بھی محکمہ سے ہوان کے خلاف انکوائری کی جائے اور ملوث افراد کو سخت سزاء دی جائے۔ انہوں نے کہاقبیلہ کمرخیل سمیت خیبرایجنسی میں ہونے والے سروے سکینڈل میں ہونے والے کرپشن کے لیے جے ائی ٹی بنائی جائے اور جہاں سے کرپشن کی شکایت ملی ہے وہاں پر دوبارہ شفاف طریقہ سے سروے کیا جائے تاکہ خیبرایجنسی کے متاثرین کو ان کا حق مل سکے۔انہوں گورنر خیبرپختونخوا،اور چیف اف ارمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی ہے کہ خیبرایجنسی کے متاثرین کی گھروں کی سروے کودوبارہ صاف اور شفاف طریقے سے کیاجائے ۔انہوں نے کہا ہے کہ سروے ختم کرنا سازش ہے تاکہ عوام میں ادروں کے خلاف نفرت پیدا کیا جاسکے ۔