لیویز فورس میں شارٹ لسٹ نوجوانوں کو فوری بھرتی کرنے کا مطالبہ

لیویز فورس میں شارٹ لسٹ نوجوانوں کو فوری بھرتی کرنے کا مطالبہ

  



باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) PTS کے ذریعے فاٹا سیکرٹریٹ کے لیے لیویز فورس کے بھرتی کے لیے شارٹ لسٹ نوجوانوں کو فوراً بھرتی کیا جائے۔ کوالیفائید ارکان ان خیالات کا اظہار لیویز فورس کے لیے کوالیفائیڈ نوجوانوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ PTS کے ذریعے فاٹا سیکرٹریٹ کے لیے لیویز فورس کے پوسٹوں کے لیے فاٹا کے نوجوانوں سے فیزیکل ٹیسٹ 5 قبل جمرود سپورٹس اسٹیڈیم میں لیا گیا تھا۔ جس میں PTS نے تقریباً 6000 چھ ہزار نوجوانوں میں سے صرف 56 نوجوانوں کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ اب تک پانچ ماہ گزرنے کے باوجود فاٹا سیکرٹریٹ نے شارٹ لسٹ نوجوانوں کو انٹرویو کے لیے نہیں بلایا۔ جس کے وجہ سے ان بے روزگار نوجوانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان نوجوانوں کا انٹرویو نہ ہونے کے وجہ سے نہ تو وہ اپنے ملک کے دیگر شہروں کراچی ، لاہور اور راولپنڈی وغیرہ کو کاروبار یا مزدوری کے لیے جاسکتا ہے۔ اور نہ بیرون ملکوں کو جاسکتے ہیں۔اس انٹرویو کے انتظار میں سارے نوجوان اپنے گھروں میں بیروزگار بیٹھے ہیں۔ اور بے روزگاری کے باعث شدید مشکلات کے سامنے ہیں۔ انہوں نے اے سی ایس فاٹا ، لاء اینڈ آرڈر، گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام سے پُر زور مطالبہ کیا کہ شارٹ لسٹ نوجوانوں کو فوراً انٹرویو کے لیے بلا کر بھرتی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر انٹرویو کے لیے کال نہیں کیا گیا تو فاٹا سیکرٹریٹ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...