نوشہرہ ،کینٹ کے تمام بازاروں سے 7دن کے اندر تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ

نوشہرہ ،کینٹ کے تمام بازاروں سے 7دن کے اندر تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کی انتظامیہ نے نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں سے ناجائز تجاوزات ختم کرنے کیلئے سات دن کا الٹی میٹم ناجائز تجاوزات ختم نہ کرنے والے دکانداروں کو قانونی کاروائی کے علاوہ بھاری جرمانے کئے جائیں گے تمام دکاندار، کیبن اور ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے فوری طورپر ناجائز تجاوزات ختم کریں فٹ پاتھ اور بازاروں میں غیرقانونی ہتھ ریڑھیاں بھی ختم کریں تاکہ نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں میں صفائی بہتر طریقے سے ہوسکے اور عوام کو آمدورفت میں آسانی ہو تفصیلات کے مطابق سٹیشن کمانڈر نوشہرہ کینٹ بریگیڈیئر نذیر حسین خان کی خصوصی ہدایت پر ایگزیکٹیوآفیسر نوشہرہ کینٹ عرفان احمد کی نگرانی میں ناجائز تجاوزات آپریشن کے انچارج لائق شاہ نے بمعہ نفری نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں خوشحال پورہ، مین جی ٹی روڈ، کیولری روڈ، عزیز بھٹی روڈ، مین بازار اور خوشحال کالونی میں چھاپوں کے دوران سڑک کے کنارے پڑے ہوئے تمام سامان کوقبضے میں لے لیا ہے اور تمام دکانداروں کو ایک ہفتے کے اندر اندر دکانوں کے سامنے تمام تجاوزات ختم کرنے، غیرقانونی کیبن اور غیرقانونی طورپر ہتھ ریڑھیوں کو ہٹانے کو آخری نوٹس جاری کردیا ہے بعد میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...