خواجہ محمد خان ہوتی کا این اے گیارہ کے مختلف علاقوں کا دورہ

خواجہ محمد خان ہوتی کا این اے گیارہ کے مختلف علاقوں کا دورہ

  



بخشالی (نمائندہ پاکستان)خواجہ محمد خان ہوتی کا این اے گیارہ کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ کارنر میٹنگز پارٹی ورکرز سے ملاقاتوں کے علاوہ جابجا فاتحہ خوانی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی نے NA11کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورہ میں کارنر میٹنگز اور کارکنوں سے ملاقاتوں کے علاوہ جا بجا فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر پی پی پی پی کے تیس کے جنرل سیکرٹری ذوالفوار علی بھٹو ، پی پی پی رہنماء حسین ذادہ بھی موجود تھے۔ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے درمیان صرف مرکز اور تحت پنجاب کا جنگ جاری ہے۔ جبکہ انہیں پختون کا کوئی فکر نہیں۔ اور نہ باقی صوبوں کا کوئی غم ۔ جبکہ پی پی پی پارٹی تمام صوبوں کی زنجیر ہے۔ اور یہ ملک کے چاروں صوبوں کی نمائندہ پارٹی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو شہید کا نعرہ روٹی کپڑہ مکان صرف ایک صوبے کے لئے نہیں بلکہ ملک کے ہر غریب کے لئے تھا۔ جس کی بدولت آج ملک کے اکثر عوام اپنے گھر بار کے مالک ہیں ۔ اور جس کی بدولت ملک کا امیر وغریب کو یکساں بنیادی انسانی سہولیات حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر NA11کے عوام نے خدمت کا موقع دیا۔ تو پورے حلقہ کے عوام کو بنیادی سہولیات بہم پہنچا دیں گے۔ اور گذشتہ دور کی تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...