چھٹا ناظم اعلیٰ پشاور خیبرپختونخوا بیڈمنٹن چیمئن شپ ‘ متعدد میچز کا فیصلہ

چھٹا ناظم اعلیٰ پشاور خیبرپختونخوا بیڈمنٹن چیمئن شپ ‘ متعدد میچز کا فیصلہ

  



پشاور(سپورٹس رپورٹر)قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری چھٹا ناظم اعلیٰ پشاور خیبرپختونخوا بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ ہوگیا جس میں پشاو ر ، سوات، بنوں ، مردان ،ڈی آئی خان ، ایبٹ آباد اور پولیس کے کھلاڑیوں نے آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی ، ۔ خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور سٹی لوکل گورنمنٹ پشاور کے تعاون سے رطارق ودود بیڈمنٹن ہال میں منعقد ہ صوبائی ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگل مقابلوں میں پشاور کے حمزہ ابراہیم نے مردان کے اسامہ کو 21-14,21-15 سے شکست دی ، سوات کے باسط نے بنوں کے کاشف کو 21-19 اور 21-13 سے ہرایا ، ڈی آئی خان کے حیان نے بونیر کے یاسر کو 21-17 اور 21-12 سے شکست دی ، پولیس کے طاہر خان نے لکی مروت کے نواز کو 21-17 اور21-11 سے ہرایا ، پشاور کے شہزاد نے پشاور ہی کے عثمان کو دو صفر سے مات دی ، مردان کے حسنین نے چارسدہ کے شہزاد اﷲ کو 21-11,21-14 سے شکست دی ، پولیس کے ہارون نے کوہاٹ کے غیاث کو دو صفر سے ہرایا ، اسی طرح پولیس کے مسعود نے پشاور کے ذیشان کو 21-8 اور21-19 سے شکست دی، بنوں کے تحسین اﷲ نے ملاکنڈ کے واجد کو 21-7 اور21-9 سے ، پشاور کے ندیم خان نے سوات کے خلیل کو 21-17,21-19 سے شکست دی ، پولیس کے حیات اﷲ نے پشاور کے حسیب کو دو ایک سے ہرایا ، ایبٹ آباد کے آمین الحق نے ہری پور کے منتظر کو دو صفر سے ہرایا، پولیس کے ذوہیب نے کوہاٹ کے مصدق کو 21-11,21-17 سے مات دی ، پشاور کے اختشام نے دیر لوئر کے نواز کو دو صفر سے جبکہ بنوں کے شعیب ریاض نے سوات کے حمزہ کو 21-17,19-21 اور21-14 سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اﷲ خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان ، آرگنائزنگ سیکرٹری میاں صداقت شاہ ، تحسین اﷲ ، حیات اﷲ اور ندیم خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگل اور ڈبلز کے مقابلے آج منعقد ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...