قائداعظم گیمز ، خیبرپختونخوا فٹ بال ٹیم کے ٹرائلز مکمل

قائداعظم گیمز ، خیبرپختونخوا فٹ بال ٹیم کے ٹرائلز مکمل

  



پشاور( سپورٹس رپورٹر) قائداعظم گیمز اسلام آباد کیلئے خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے ٹرائلز مکمل ٹرائلز میں صوبہ بھر سے دو سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں کیمپ کیلئے بیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا ، ٹرائلز کے موقع پر ڈائریکٹرجنر ل سپورٹس جنید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمرا صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ باسط کمال ، ڈسٹرکٹ سیکرٹری ملک حاجی ہدایت اﷲ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمت اﷲ، ایڈمن آفیسر جعفر شاہ سمیت دیگر اہم شخصٰیا ت موجود تھیں ۔ 25 دسمبر سے اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتما قائداعظم گیمز کیلئے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں صوبہ بھر سے دو سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، جس میں بیس کھلاڑی کیمپ کیلئے منتخب کئے گئے جن میں جاوید، صدام ، شازیب، تیمور، عبید، ساجد، عباس، سلمان، اسامہ، عبدالواحد، جان بہادر، قاضی طاہر، معروف، فہیم ، اکرام ، نوید، شہزاد، شاہد اﷲاور شیراز شامل ہیں ٹیم کوچ فیصل جاوید جبکہ منیجر نصر اﷲ ہونگے ۔ منتخب کھلاڑیوں کو ایک ہفتے تک قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ٹریننگ دی جائے گی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے کہا کہ محکمہ کھیل خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کے تعاون سے صوبے میں کھیلوں کے فروغ وترقی میں اہم رول ادا کررہا ہے کھلاڑیوں کو سہولیات اور کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو انٹر نیشنل معیار کا سامان مہیا کرنا اور میڈلز جیتنے پرہمیشہ کیش ایوارڈ دیئے گئے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم گیمز میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیش انعامات دیئے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال کھیل کے فروغ وترقی کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں فٹبال گراؤنڈز بنائے جارہے ہیں محکمہ کھیل نے صوبے میں اب تک سو سے زائد گراؤنڈز بنالئے ہیں جبکہ مزید پر کا م جاری جو کہ انشاء اﷲ بہت جلد مکمل کرلئے جائینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...