خیبر پختونخوا یوتھ انڈر 19 ٹورنامنٹ میں عاجز کرکٹ کلب کی کامیابی

خیبر پختونخوا یوتھ انڈر 19 ٹورنامنٹ میں عاجز کرکٹ کلب کی کامیابی

  



باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) پشاور میں جاری آل خیبر پختونخوا یوتھ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں باجوڑ ایجنسی کے نمائندگی کرنے والی عاجز کرکٹ اکیڈمی کے انڈر 19 ٹیم نے مسلسل دو میچز جیت کر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری آل خیبر پختونخوا انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں باجوڑ ایجنسی کے نمائندگی کرنے والی عاجز کرکٹ اکیڈمی کے انڈر 19 ٹیم نے مسلسل دو میچز جیت کر کواٹر فائنل میں جگہ بنالی۔پہلے میچ میں عاجز اکیڈمی نے گل ٹریڈنگ کمپنی کرکٹ ٹیم کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔ گل ٹریڈنگ کمپنی ٹیم کے کپتان معاذ نے ٹاس جیت کر خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم عاجز اکیڈمی کے باولرز کے سامنے 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جس میں عبدالرشید 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے عاجز اکیڈمی کے طرف سے حمزہ خان نے 4، ارشاد نے 3 جبکہ شاکر، سلمان اور صبغت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں عاجز اکیڈمی کے سٹار بلے باز عطا اللہ کے شاندار 54 رنز کے بدولت ہدف تیرہ اوورز میں حاصل کرلیا۔ بہترین کارگردگی پر عطا اللہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے میچ میں ملک سعد اکیڈمی کے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر خود پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن ان کی پوری ٹیم صرف 86 رنز بنا سکی۔ عاجز اکیڈمی کے طرف سے ضیا الدین نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، حمزہ خان نے 3، جبکہ اعجاز اور ارشاد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ عاجز اکیڈمی نے مطلوبہ ہدف تیرہ اوورز میں باآسانی 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جس میں آفتاب عالم نے شاندار 45 اور اعزاز علی شاہ نے 29 رنز ناٹ اوٹ کی اننگز کھیلی۔ ضیا الدین اور آفتاب علی کو مشترکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔اس طرح عاجز اکیڈمی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پہلے خیبرپختونخوا نڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے کواٹرفائنل میں جگہ بنالی۔ عاجز اکیڈمی کے انتظامیہ نے ٹیم کے جیت کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ٹیم فائنل جیت کر واپس لوٹی گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...