نوشہرہ کلاں پولیس چوکی انچارج کے تبادلے کا مطالبہ

نوشہرہ کلاں پولیس چوکی انچارج کے تبادلے کا مطالبہ

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کلاں کے بلدیاتی نمائندوں نے کلاں ٹاؤن پولیس چوکی انچارج اے ایس آئی باز محمد کے تبادلے کا مطالبہ کردیا پولیس چوکی انچارج باز محمد شریف شہریوں کو بے جا تنگ کرکے علاقے میں خود ساختہ روب جمانے کے بہانے سے کرپشن کررہا ہے اگر مذکورہ پولیس چوکی کے انچارج کو تبدیل نہ کیاگیا تو نوشہرہ کلاں بھر کے منتخب بلدیاتی نمائندے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کے سامنے احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ضلعی کونسلر قاضی واجد الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کلاں ٹاؤن پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی باز محمد نے پولیس وردی پہن کر انت مچارکھی ہے اور شریف شہریوں کو بے جاتنگ کررہا ہے مختلف طریقوں سے شہریوں کو بلیک میل کرکے ان سے رشوت کا مطالبہ کرتا ہے اور جو شہری رشوت دینے سے انکار کرتا ہے تو ان کو مختلف قسم کی دھمکیاں دیتا ہے انہوں نے ڈی آئی جی مردان اور ڈی پی او نوشہرہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ اے ایس آئی باز محمد کو کلاں ٹاؤن پولیس چوکی سے تبدیل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...