بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور رہیگا‘ مولانا طاہر بنوری

بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور رہیگا‘ مولانا طاہر بنوری

  



مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع سوات کے امیرمولانا پیر بارک اللہ مرکزی نائب امیر مولانا طاہر بنوری اور صوبائی رہنماء قاری حفاظت اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے جو فیصلہ بیت المقدس کیلئے کیا ہے وہ ایک بزدلانہ قعل اور قدم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بیت المقدس مسلمانوں کے قبلہ اول ہے اور قبلہ اور رہینگے امریکہ تو کیا پوری اسلام دشمن قوتیں ملکر بھی اسلام کے مقابلہ نہیں کرسکتے اخر میں کامیابی مسلمانوں کے ہونگے اور یہودی اور سلام دشمن طاقتیں نیست ونابود ہونگے مسلمان ممالک یہودی سوچ اور فکر کے مقابلے کیلئے متحد ہوجائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ شوخدڑہ میں تحفظ بیت المقدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے مفتی سعید رحمت شاہ قاری عارف اللہ مولانا عطاء اللہ مولانا سمیع اللہ فضل سبحان اور دیگر نے بھی خطاب کی کانفرنس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ امریکہ اور امریکی صدر کھبی بھی اپنے مذموم کوشش اور ارادوں میں کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ بیت المقدس مسلمانوں کی قبلہ اول ہے اور مسلمان اپنے قبلہ اول کی حفاظت جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے قران پاک میں واضح کہا ہے کہ یہ یہود کھبی بھی مسلمانوں کی دوست نہیں بن سکتے لیکن پھر بھی مسلمان ممالک امریکہ کی غلامی پر فخر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت بیت المقدس کے بارے میں تمام مسلمانوں کی نظریں سعودی عرب اور پاکستان پر ہے اسلئے دونوں ممالک اور خصوصاً سعودی عرب اس اہم ایمانی مسئلے پر مضبوط ایکشن لیکر تمام مسلمانوں کے قیادت کریں انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت مسلمان ممالک اپس میں ان یہودی ممالک کی سازشوں کی وجہ سے بے اتفاقی کی شکار ہے جس کا پوری فائدہ اس وقت امریکہ اور دیگر یہودی اور اسلام دشمن ممالک اٹھاکر اس وقت تمام مسلمان ممالک اور امت امسلمہ ایک امتحان میں مبتلا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اخرمیں کامیابی مسلمانوں کے ہوگی اور اسلام دشمن طاقتیں پہلی کی طرح نیست ونابود ہونگے اور دنیا پر مسلمان ہی حکمران ہونگے انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنا ناپاک فیصلہ بیت المقدس کے بارے میں واپس لیں ورنہ اللہ کے عذاب میں اکر تباہ وبرباد ہوجایئنگے انہوں نے کہا کہ تمام امت مسلمہ اپنے قبلہ اول کے حفاظت کیلئے تیار ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس موقع پر امریکہ اور امریکی صدر کے خلاف زبردست نعرہ بازی بھی کی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...