ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا چاہیے‘ مولانا حق نواز

ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا چاہیے‘ مولانا حق نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ) اہلسنت والجماعت کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حق نواز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا چاہیے۔ امریکی صدر کے فیصلے نے عالم اسلام کے غیرت ایمانی کو للکارا ہے ۔ ٹرمپ کا اعلان عالم اسلام کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیلنے کی کو شش ہے ۔ قائد جمعیت مولا نا مولانا فضل الرحمان کا اہل تشیع کو مسلم کمیونٹی قرار دینے کے بیان کو کھلی طور پر مسترد کر تے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلسنت والجماعت ضلع چارسدہ کے زیر اہتمام امریکہ مر دہ باد ریلی و احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تحصیل نائب امیر مولانا حباب قاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مظاہرین نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مولانا حق نواز نے کہاکہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت قرار دینے سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کا منہ توڑ جواب دیا جائیگااور امت مسلمہ اسلام اور دین کے حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے نے عالم اسلام کے غیرت ایمانی کو للکارا ہے ۔ ٹرمپ کا اعلان عالم اسلام کو تیسری عالمی جنگ کی طرح دھکیلنے کی کو شش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بشمول تمام اسلامی ممالک امریکہ سے اپنی سفارتی تعلقات ختم کریں اورامریکہ کے مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ بیت القدس شریف کے حرمت اور آزادی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان پر کھڑی تنقید کی اور کہا کہ ایم ایم اے کے بحالی کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کے فلور پر کہا کہ شیعہ مسلم کمیونٹی ہے ۔ ایسے اعلانات کو ہم کھلی طور پر مسترد کر تے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے سانحہ کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ۔