صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے ڈاکٹروں کو ایجنسی بدر کیا جائے

صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے ڈاکٹروں کو ایجنسی بدر کیا جائے

  



باجوڑ ایجنسی (نمائندہ پاکستان)صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ڈاکٹروں کو فوری طور پر ایجنسی بدر کیا جائے گذشتہ روز باجوڑ ایجنسی کے دو نوجوانوں صحافیوں کے ساتھ ایجنسی ہیڈکواٹر ہسپتال خار کے دو ڈاکٹروں ڈاکٹر علی محمد اور ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے نہایت بدترین سلوک کیا۔ صحافیوں کی ساتھ بدسلوکی سے پیش آئے یہاں تک صحافیوں کو گالیاں بھی دی۔ جس پر آج ایجنسی بھر کے تمام صحافیوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کیا اور بعد ازاں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر باجوڑ پریس کلب کے صدر یونس خان، سنیئر صحافی حاجی حبیب اللہ خان آسی، حسبان اللہ خان، احسان اللہ، سید بادشاہ، قیاس خان، معاذ خان، نظیرگل نادان، طاہر خان درانی، حبیب الحق وغیرہ موجود تھے۔ صحافیوں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئیکہا ہم پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ اور دیگر اعلیٰ حکام سے پُر زور مطالبہ کیا کہ مذکورہ دونوں ڈاکٹروں کے خلاف شفاف تحقیقات کی جائے اور جلد از جلد مذکورہ ڈاکٹروں کا باجوڑ ایجنسی سے تبادلہ کیا جائے۔ اس موقع پر صحافی برادری نے ڈاکٹروں کے اس ناروا سلوک کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر