ملک کو عمران خان جیسے مخلص اور نڈرلیڈر کی وژن کی ضرورت ہے : شکیل ایڈ ووکیٹ

ملک کو عمران خان جیسے مخلص اور نڈرلیڈر کی وژن کی ضرورت ہے : شکیل ایڈ ووکیٹ

  



پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کو عمران خان جیسے مخلص اور نڈر لیڈر کی وژن کی ضرورت ہے تاکہ ملک و قوم صحیح معنوں میں ترقی کرسکیں۔ ماضی میں مفادات کی سیاست کرنے والے عناصر نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور ہم مزید نقصانات کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیبت گرام تھانہ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں یوتھ کونسلر جے یو آئی ماجد ، پی پی پی سے حاجی عبدالرشید ، عمر زادہ، دوست محمد، رضاخان اور دوا خان نے پی ٹی ائی میں شمولیت کا اعلان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پرضلعی کونسلر ا فضل حسین، تحصیل کونسلر سعید احمد اور ایم این اے جنید اکبر نے بھی خطاب کرتے ہوئے سابقہ حکمرانوں کی کرتوتوں ، لوٹ مار اور کرپشن کی مزمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کھوکلے نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور انشاء اللہ ترقیاتی کاموں میں لوٹ مار اور کرپشن کی ہر سطح پر مخالفت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے تعلیم اور صحت کی شعبوں میں اٹھائے جانے والے اقدمات کی تعریف کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیوں سمیت غریبوں کی لئے صحت انصاف کارڈ اور تقریباً چار ہزار مساجد میں سولر سسٹم لگاکر عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر