ہنگو‘ درجنوں خاندانوں کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

ہنگو‘ درجنوں خاندانوں کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

  



ہنگو (بیورو رپورٹ)تحصیل ٹل چھپری وزیران میں پی ٹی آئی سمیت دیگر مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں خاندانوں نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کیں۔ تحصیل ٹل میں ایم پی اے مفتی سید جنان کے فنڈز سے کروڑو ں روپے کے مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹل کے علاقہ چھپری وزیران میں جے یو آئی ٹل کی جانب سے افتتاحی اور شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے ٹل مفتی سید جنان، ڈسٹرکٹ ناظم مفتی عبید اللہ، تحصیل ناظم ٹل حاجی پیاؤ زار وزیر، تحصیل ناظم ہنگو عامر غنی و دیگر عہدیداران و کارکنان اور علاقہ عمائدین نے شرکت کیں۔ اس موقع پر ایم پی اے مفتی سید جنان و دیگر نے ایم پی اے کے کروڑوں روپے فنڈز سے چھری وزیران میں واٹر سپلائی سمیت مختلف سڑکوں اور دیگر منصوبوں کا افتتاح کیا جبکہ پی ٹی آئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں خاندان نے جمعیت علماء اسلام ف میں شمولیت اختیار جس کو ایم پی اے مفتی سید جنان و سیگر عہداران نے جے یو آئی کے ٹوپیاں بھی پہنائی۔ اس موقع پر ایم پی اے مفتی سید جنان و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو حقو ق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی سے مخالفین کو صدمہ پہنچا ہے اور ایم ایم اے اتحاد مخالفین کی برداشت سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا محور بنائے رکھا اور عوام کی سہولت کے لئے جدوجہد کیا۔مفتی سید جنان نے کہا کہ فاٹا خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے سے پہلے فاٹا کے متاثرین کو اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کا بندوبست کیا جائے تا کہ قبائل پہلے فرصت میں اپنے علاقوں میں آباد ہو سکے۔ اس موقع پر تحصیل ناظم ٹل حاجی پیاؤ زار نے پی ٹی آئی ٹل کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی تحصیل ٹل کے عہدیداران کی جانب سے جے یو آئی کے رہنماؤں پر بے جا اور بغیر تحقیق کے الزامات لگائے جا رہے ہیں جو قابل افسوس مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماء عمر بنگش اورتاج عرف لالاکی نے اپنی ذاتی مفادات کے لئے مجھ پر بے جا الزامات لگائیں ہے جس کے خلاف چھپری وزیر قومی سطح پر دونوں رہنماوں سے وضاحت طلب کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے پروپیگنڈہ کرنے پر عدالت جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔تحصیل ناظم ہنگو عامر غنی نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے پختونخواہ کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا تا ہم پختونخواہ میں کرپشن ،بدعنوانی کی خاتمے کے بجائے اضافہ ہوا جبکہ میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرتے ہوئے ان کی احساس محرومی کا آزالہ کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر تحصیل ٹل کے امیر قاری مطیع اللہ، مولانا حمید اللہ و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا جبکہ علاقہ عمائدین نے ترقیاتی منصوبوں پرمفتی سید جنان و دیگر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...