عدالت نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا‘ عبدالجبار
مٹہ ( نمائندہ ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماء عبدالجبار خان ایدوکیٹ آف سیجنبن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیکر ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان بنانے کا بنیاد رکھ لی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے قیادت میں انشاء اللہ 2018میں نئے پاکستان کا اغاز ہوگی عوام عمران کان کیساتھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان مین کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے تلے پاکستان کی عوام نے عمران خان کے قیادت میں کرپشن سے پاک انصاف پر مبنی ایک نئے پاکستان بنے کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں ملک سمیت خیبر پختونخوا کی عوام پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب بناکر اس نئے پاکستان کے اغاز کرینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکے ٹیم میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہے جو اس وقت ملک وقوم کو درپیش مشکلات سے نکال سکیں انہوں نے سپریم کورٹ اف پاکستان کے طرف سے عمران خان کے حق فیصلے کو ایک نئے پاکستان کی بنیاد قراردی اور عمران خان سمیت تمام پاکستانیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو مبارکباد دی