مٹہ ، مقامی کاشتکاروں کا 19دسمبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان

مٹہ ، مقامی کاشتکاروں کا 19دسمبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ ( نمائندہ ) مقامی کاشتکاران ضلع سوات کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا 19 دسمبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان جائز مطالبات کی حل تک احتجاج جاری رہینگے عوامی ورکرزپارٹی پاکستان نے بھی مقامی کاشتکاران کیساتھ بھرپور تعاون کرنے کا اعلان کیا عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے تمام قائدین اور ورکرز مقامی کاشتکاران کے جائز مطالبات کیلئے احتجاج میں ساتھ دیکر شریک ہوجائے مرکزی صدر فانوس گجر کا اعلان اج سے قافلے پشاور کیلئے روانہ ہونگے احتجاجی قافلے کے قیادت فانوس گجر کرینگے قائدین کے مٹہ میں میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقامی کاشتکاران ضلع سوات کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مقامی کاشتکاران کے ضلعی صدر منصور علی گجر منعقد ہوا جس میں عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے مرکزی صدر فانوس گجر ضلعی صدر حاجی شیر رحمان عرف شیرو نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس موقع پر مقامی کاشتکاران کے مقامی رہنماء گل رحمان ماسٹرخان زمان تاج محمد ا میر زمان محمد اعظم اور دیگر بھی موجودتھے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے مرکزی صدر فانوس گجر مقامی کاشتکاران ضلع سوات کے صدر منصور علی گجر اور حاجی شیررحمان نے کہا کہ مقامی کاشتکاران کے جائز مطالبات تاحال پوری نہ ہونے کی وجہ سے اب ان مقامی کاشتکاران کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور مقامی کاشتکاران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 19دسمبر کو اپنے جائز مطالبات کی حل کیلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرینگے اور مطالبات حل ہونے تک یہ احتجاج جاری رہیگی انہوں نے کہا کہ انہوں نے ذمہ دار تمام افراد کے دروازوں پر جاکر منت کی لیکن کسی نے ان کاشتکاران کی نہیں سنی اور اب ان کاشتکاران کے پاس کوئی اور چارہ ہے نہیں انہوں نے کہا کہ پشاور جانے کیلئے قافلے اج کبل سے روانہ ہونگے انہوں نے تمام ملاکنڈ ڈویژن کے کاشتکاران سے مطالبہ ہے کہ وہ اس احتجاج میں شرکت کریں اس موقع پر ضلعی صدر حاجی شیر رحمان عرف شیرواورمرکزی صدر عوامی ورکرزپارٹی پاکستان فانوس گجر نے کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مقامی کاشتکاران کے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کرینگے اور مقامی کاشتکاران کے شانہ بشانہ ہوکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے تمام ورکروں سے اپیل کی کہ وہ 19دسمبر کے احتجاج میں شریک ہوجائے اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس احتجاجی ریلی کی قیادت عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدر فانوس گجر کرینگے اور احتجاج کیلئے قافلے اج تحصیل کبل سے روانہ ہونگے