خیبر ایجنسی‘ فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع

خیبر ایجنسی‘ فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبرایجنسی (نامہ نگار) فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم پیر 18 دسمبر، 2017 سے شروع کی جا رہی ہے۔ تین روزہ انسداد پولیو مہم 18 دسمبر2017 سے 20 دسمبر2017 تک جاری رہے گی، جس کے بعد رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے اور سرویلنس کا کام جاری رکھا جائے گا۔مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے کل 1040281 بچوں کو4349 ٹیموں کی مدد سے پولیو قطرے پلوائے جائیں گے، جس میں 3964 موبائل ٹیمیں، 286 فکسڈ ٹیمیں اور99 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر فاٹا (ای او سی) فاٹا محمد زبیر خان نے ہدایات دی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے، خصوصاً رہ جانے والے اور دوران سفر بچوں کو پولیو قطرے پلوانے پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان ایجنسی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کے معیار میں بہتری فاٹا کے صفرپولیوکیس کی حیثیت برقراررکھنے کے لئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے خصوصاً شمالی وزیرستان ایجنسی، جنوبی وزیرستان ایجنسی اور خیبر ایجنسی کی ٹرانزٹ ٹیموں کو علاقے میں ہر آنے جانے والے پانچ سال سے کم عمر کے بچے کو پولیو قطرے پلوانے کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سولہ (16) مہینوں سے فاٹا میں پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا جو پولیو ٹیموں کی محنت اور (بچوں کے) والدین کی تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ اور مجھے پورا یقین ہے کہ فاٹا کو پولیو سے پاک کرنے کیلیے یہ محنت اور تعاون اسی جوش و جزبہ سے آئیندہ آنے والے انسداد پولیو مہموں میں بھی جاری رہے گی۔