723پرائیویٹ حج آرگنائزر کی ’’کارکردگی گارنٹی ‘‘واپس کرنے کی منظوری

723پرائیویٹ حج آرگنائزر کی ’’کارکردگی گارنٹی ‘‘واپس کرنے کی منظوری

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم 2017ء کے حج آرگنائزر کی پرفارمنس گارنٹی واپس کرنے کی منظوری دے دی،723کمپنیوں کی پرفارمنس گارنٹیاں جوکہ کیش یا بنک گارنٹی کی صورت میں ہیں آج حاجی کیمپوں سے واپس لی جا سکیں گی،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چودھری کی منظوری کے بعد سیکشن آفیسر ریاض احمد نے سر کلر جاری کر کے ملک بھر کے حج آرگنائزر کی فہرست حاجی کیمپوں کو ارسال کر دی ہیں ،جن کمپنیوں کے خلاف شکایات تھیں ان کی پر فارمنس گارنٹی روک لی گئی ہے یاد رہے وزارت نے تمام حج آرگنائزر سے پیکیج کا 5فیصد پر فارمنس گارنٹی کے نام سے کیش یا بنک گارنٹی وصول کر رکھی ہے ۔

پرفارمنس گارنٹی

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...