پارٹی اختلافات دور کرنے کیلئے ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اجلاس

پارٹی اختلافات دور کرنے کیلئے ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اجلاس

  



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی اختلافات دور کرنے کے لئے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔خیال رہے کہ حال ہی میں کامران ٹیسوری کی جانب سے اختلافات کے باعث پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے خود ہی پارٹی سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پارٹی میں اختلافات کی تصدیق کی تھی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے گزشتہ دنوں پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہونے والے 11 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تھا۔فاروق ستار کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں 2 قومی اور 9 صوبائی اسمبلی کے ارکان شامل ہیں جن میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین اور سلمان بلوچ بھی شامل ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالد بن ولایت، ارتضیٰ خلیل، ندیم راضی، عبدالرزاق، عارف مسیح اور بلقیس مختیار کی نااہلی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔

ایم کیو ایم

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر