پاکستان رینجرز نے 2017کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

پاکستان رینجرز نے 2017کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

  



کراچی (کرائم رپورٹر ) پاکستان رینجرز سندھ نے سال 2017کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق479دہشتگرد، 546ٹارگٹ کلرز، 172بھتہ خور اور45اغواکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جرائم پیشہ افرادکے خلاف 2530چھاپامارکارروائیاں کی گئیں جن میں 1578مختلف ہتھیار، 1لاکھ 40ہزارسے ز ائد گولیاں برآمدکی گئیں جبکہ1945جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرکے پو لیس کے حوالے کیا گیا۔ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر سے 938 اسٹریٹ کرمنلز ،ڈکیتیوں میں ملوث 475ڈاکو،325منشیات فروش،38سٹے بازاور12جیب کتروں کوبھی گرفتار کیا گیا۔رینجرز کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 4مغوی بازیاب کرائے گئے جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران 12رینجرزاہلکارزخمی ہوئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...