لاہور ہائیکورٹ،عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور ہائیکورٹ،عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کیلئے متفرق درخواست سماعت ...
لاہور ہائیکورٹ،عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریرپرپابندی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے منظورکر لی گئی،جسٹس شاہدکریم درخواست کی سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں مریم نوازودیگرلیگی رہنماو¿ں کی تقاریرپرپابندی کیلئے درخواست دائرکر دی گئی ،درخواست میں دانیال عزیز،جاویدہاشمی ودیگرکے نام بھی شامل ہیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نوازشریف کی نااہلی پرلیگی رہنماعدلیہ مخالف تقاریرکررہے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ لیگی رہنماﺅں کی عدلیہ مخالف تقریر پرپابندی لگائی جائے اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، عدالت نے موقف سننے کے بعد درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔

مزید پڑھیں:۔اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت شروع،استغاثہ کے گواہ فیصل شہزاد کا بیان قلم بند کیا جا رہا ہے

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...