سندھ کے آباد گاروں کا گنے کی مقررہ قیمت نہ ملنے پر دھرنے کا اعلان

سندھ کے آباد گاروں کا گنے کی مقررہ قیمت نہ ملنے پر دھرنے کا اعلان
سندھ کے آباد گاروں کا گنے کی مقررہ قیمت نہ ملنے پر دھرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(ویب ڈیسک)شوگرملز مالکان اور آبادگاروں کے مابین گنے کی سرکاری قیمت کی ادائیگی کا معاملہ تنازعے کی شدت اختیار کرگیا ہے۔شوگر ملز مالکان اور سندھ بھر کے آبادگاروں کے درمیان گنے کی سرکاری قیمت 182 روپے کی ادائیگی کے معاملے پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ آبادگاروں نے حکومت کی جانب سے گنے کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد کے لئے 23 دسمبر کو ہٹری بائی پاس پر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جوائنٹ شوگرکین گروئرز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے گنے کی فی من سرکاری قیمت 182 روپے مقرر کرکے نوٹی فکیشن بھی جاری کررکھا ہے لیکن شوگزملز مالکان کی جانب سے آبادگاروں کو 130 روپے فی من کے حساب سے ادائیگی کی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رہنماؤں نے کہا ہے کہ شوگرملز مالکان نے حکومت سندھ کی رٹ کو چیلنج کردیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ صوبائی حکومت شوگرملزمالکان کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے، اگر حکومت سرکاری نرخ پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بناتی تو 23 دسمبر سے شروع ہونے والا دھرنا مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا۔