پاکپتن: خاتون کو نشہ اور چیز پلا کر زیادتی، ویڈیو بنالی

پاکپتن: خاتون کو نشہ اور چیز پلا کر زیادتی، ویڈیو بنالی
پاکپتن: خاتون کو نشہ اور چیز پلا کر زیادتی، ویڈیو بنالی

  



پاکپتن(ویب ڈیسک) رشتہ کروانے کے بہانے ملزمان نے خاتون کو گھر بلا کر نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی فحش ویڈیو بنالی ،ملزم کی خاتون اور اسکی بیٹی کو بلیک میل کر کے زیادتی کی

خبریں نیوز کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گاؤں 70/D کی رہائشی امیراں بی بی کو ملزم محمد ارشد نے رشتہ کروانے کے بہانے اپنے گھر بلوا لیا اور اپنے دیگر 4ساتھیوں کی مدد سے نے خاتون کو نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کر دیا، جس کے بعد ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے متاثرہ خاتون کی فحش ویڈیو بنالی، جس کے بعد ملزم خاتون اور اسکی بیٹی آسیہ بی بی کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا جبکہ اسکے ساتھی بھی ماں بیٹی کو تنگ کرتے ہیں۔ پولیس متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر محمد ارشد وغیرہ 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : پاکپتن


loading...