اِس پاکستانی کو برطانیہ میں پہلی منزل پر اپنے گھر کی کھڑکی سے برہنہ حالت میں چھلانگ کیوں لگانا پڑ گئی؟ اِس کی حقیقت جان کر ہر پاکستانی کو بے حد افسوس ہو گا

اِس پاکستانی کو برطانیہ میں پہلی منزل پر اپنے گھر کی کھڑکی سے برہنہ حالت میں ...
اِس پاکستانی کو برطانیہ میں پہلی منزل پر اپنے گھر کی کھڑکی سے برہنہ حالت میں چھلانگ کیوں لگانا پڑ گئی؟ اِس کی حقیقت جان کر ہر پاکستانی کو بے حد افسوس ہو گا

  



لندن(نیوز ڈیسک) بیرون ملک جانے والے لاکھوں پاکستانی ایسے ہیں جو دن رات کی مشقت اور اچھے کردار کے ذریعے وطن کا نام بلند کرتے ہیں لیکن بدقسمت سے کچھ ایسی گندی مچھلیاں بھی ہیں جو ہموطنوں کے لئے شرمندگی کا باعث بن جاتے ہیں۔ برطانیہ میں ایک ایسے ہی بدقماش پاکستانی نژاد شہری نے پہلے تو منشیات بیچنے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، اور جب پولیس پکڑنے آئی تو اپنے گھر سے برہنہ حالت میں ہی فرار ہو کر ایک اور تماشہ کھڑا کر دیا۔

میل آن لائن کے مطابق محمد آصف نامی یہ شخص منشیات بیچ کر کروڑوں، اربوں کا مال جمع کر چکا ہے اور بدنامِ زمانہ مجرم ہے۔ پولیس اسے گرفتار کرنے کیلئے ویسٹ مڈلینڈ ز میں اس کے محل نما گھر پر پہنچی تو اس نے گرفتاری سے بچنے کیلئے برہنہ حالت میں ہی کھڑکی سے باہر چھلانگ لگا دی۔ اس کی پوری کوشش تھی کہ بغیر لباس کے ہی وہاں سے بھاگ نکلے لیکن پولیس نے اسی حالت میں گرفتار کر لیا۔

’مردوں کو وہ خواتین سب سے زیادہ پسند آتی ہیں جن کے جسم کی یہ چیز۔۔۔‘ سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن بات بتا دی

گھر کی تلاشی کے دوران منشیات کی بھاری مقدار اور لاکھوں پاﺅنڈ کرنسی بھی برآمد ہوئی ۔ برآمد ہونے والی منشیات میں ہیروئن ، کوکین، سپائس مامبا شامل تھی جبکہ ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم کے گھر سے 8 مختلف قسم کے ہتھیار اور 50 ہزار پاﺅنڈ سے زیادہ کرنسی برآمد کی گئی ۔ولرو ر ہیمٹن کراﺅن کورٹ نے طویل سماعت کے بعد جمعرات کے روز اسے 20 سال 10 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...