10 ہزار سال پُرانا عظیم ہاتھی فروخت کر دیا گیا اور قیمت بھی اتنی کہ۔۔۔

10 ہزار سال پُرانا عظیم ہاتھی فروخت کر دیا گیا اور قیمت بھی اتنی کہ۔۔۔
10 ہزار سال پُرانا عظیم ہاتھی فروخت کر دیا گیا اور قیمت بھی اتنی کہ۔۔۔

  



پیرس(نیوز ڈیسک) ہاتھی زندہ لاکھ کا اور مردہ سوا لاکھ کا، یہ تو آپ نے ضرور سن رکھا ہو گا لیکن مردہ ہاتھی کا پنجر، اور وہ بھی 10 ہزار سال پرانا، کروڑوں میں بکنے کی بات شایدکبھی نہیں سنی ہو گی۔ یہ حیرتناک واقعہ فرانس میں پیش آیا ہے جہاں سائبیریا کے برف زاروں سے ملنے والے قدیم ہاتھی کے پنجر کو 5 لاکھ پاﺅنڈ میں بیچ دیا گیا ہے۔ 

قدیم ہاتھی ’میمتھ‘ کے ڈھانچے کو فرانس کی ایک واٹر پروفنگ کمپنی کے سربراہ نے خریدا ہے ، کیونکہ اس کی کمپنی کا نشان ہی ’میمتھ‘ ہے ۔ پیرے ایٹن نامی خریدار کا کہنا تھا کہ وہ اسے اپنی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کی لابی میں رکھیں گے۔ انہوں نے یہ نایاب ڈھانچہ ’ایگٹف آکشن‘ نامی نیلامی میں خریدا جس کا انعقاد فرانس کے شہر لائن میں کیا گیا تھا ۔

میمتھ کہلانے والے قدیم ہاتھی کے ڈھانچے اس سے پہلے بھی دریافت ہو چکے ہیں لیکن یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ڈھانچہ ہے جس کی بلندی 10 فٹ سے زائد ہے۔ اس کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ 10 ہزار سال قدیم ہونے کے باوجود اس کی 80 فیصد سے زائد ہڈیاں اچھی حالت میں محفوظ ہیں ۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ جانور کبھی 3ہزار پاﺅنڈ سے زیادہ وزنی رہا ہو گا۔ اس ڈھانچے کو تقریباً 10 سال قبل سائبیریا کے شمال مغربی علاقے سے دریافت کیا گیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...