’’ اب ہم آپ کے لیے یہ کام بھی کریں گے‘‘ روسی صدر پیوٹن کا ٹرمپ کو فون ، ایسی خبرآگئی کہ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہیں رہے گی

’’ اب ہم آپ کے لیے یہ کام بھی کریں گے‘‘ روسی صدر پیوٹن کا ٹرمپ کو فون ، ایسی ...
’’ اب ہم آپ کے لیے یہ کام بھی کریں گے‘‘ روسی صدر پیوٹن کا ٹرمپ کو فون ، ایسی خبرآگئی کہ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہیں رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(ویب ڈیسک)  امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی اطلاع پر روس میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا جس پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر امریکہ میں کوئی سیکیورٹی تھریٹ ہوا تو روس بھی امریکہ کیساتھ معلومات کا تبادلہ کرے گا۔ یادرہے کہ روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی معلومات کے تبادلے کے بعد سینٹ پیٹرس برگ میں داعش کے بڑے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنادیا۔

آرمی چیف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ بڑے بڑوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، جمہوریت پسندوں کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی

ماسکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور دہشت گرد منصوبے کی اطلاع دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا،بیان میں مزید کہا گیا کہ سی آئی اے کی جانب سے تبادلہ کی گئی معلومات دہشت گردوں کی گرفتاری میں معاون ثابت ہوئی جب کہ صدر ولادی میر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی کہ امریکا اور اس کے شہریوں کے تحفظ کے لئے روسی خفیہ اداروں کے پاس بھی اگر اس قسم کی معلومات ہوئیں تو اس کا تبادلہ ضرور کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی روسی خفیہ اداروں کو دی گئی معلومات پر بریفنگ دی گئی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اداروں نے روس کو ایسی اطلاعات فراہم کیں جن میں ماسکو کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا گیا تھا اور روس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنادیا ۔