یہ آدمی صرف کھڑا رہ رہ کر ہفتے میں ایک لاکھ روپے کما لیتا ہے ، مگر کیسے؟ جان کر آپ اپنی نوکری چھوڑ دیں گے

یہ آدمی صرف کھڑا رہ رہ کر ہفتے میں ایک لاکھ روپے کما لیتا ہے ، مگر کیسے؟ جان کر ...
یہ آدمی صرف کھڑا رہ رہ کر ہفتے میں ایک لاکھ روپے کما لیتا ہے ، مگر کیسے؟ جان کر آپ اپنی نوکری چھوڑ دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک)فارغ آدمی ذلیل و خوار تو ہو سکتا ہے لیکن فراغت سے پیسہ کمانا کیسے ممکن ہے؟ یہ بات آپ امریکی شہری رابرٹ سیموئل سے سیکھ سکتے ہیں، جو صرف لائن میں کھڑا ہونے کا کام جانتا ہے اور اس کے بدلے ہر ہفتے ایک لاکھ روپے کما لیتا ہے۔
بزنس انسائڈر کے مطابق رابرٹ سیموئل کا کہنا ہے کہ ” میرے ہوتے ہوئے آپ کو کسی بھی کام کیلئے لائن میں لگنے کی ضرور ت نہیں کیونکہ آپ کی جگہ لائن میں لگنے کیلئے میں حاضر ہوں۔ ایک گھنٹے کے لئے آپ کی جگہ لائن میں کھڑا ہونے کی میری فیس 25 ڈالر اور اس کے بعد ہر آدھے گھنٹے کیلئے 10 ڈالر کی فیس ہے۔“

پاکستان میں بھارتی سفارتخانے کے ملازم 3 پاکستانی لڑکیوں سے گھبرا کر بھاگ نکلے، ملک ہی چھوڑ گئے کیونکہ۔۔۔
سیموئل کا بس یہی کام ہے، جس سے وہ ہر ہفتے ایک ہزار ڈالر سے زائد رقم کما لیتا ہے ۔ سیموئل کا کہنا ہے کہ وہ اے ٹی اینڈٹی کمپنی میں سیلز نمائندے کی ملازمت کرتا تھا لیکن اس ملازمت سے محرومی کے بعد اس نے نیا کام شروع کیا۔ اس نے اپنے پہلے کسٹمر کے لئے ایک گھنٹا لائن میں لگ کر خریداری کی اور 325 ڈالر کمائے۔ اب تو اس نے اس کام کو ایک کاروبار کی شکل دے دی ہے۔ جب بھی کوئی کسٹمر اس سے رابطہ کرتا ہے تو وہ آگے اپنے کسی دوست سے رابطہ کر کے اسے کسٹمر کی مطلوبہ چیز خریدنے کیلئے لائن میں کھڑا کر دیتا ہے۔ اب اس کے تقریباً درجن بھر ساتھی اس کے ساتھ کام کر رہے ہیں وہ اپنے کسٹمرز کیلئے موبائل فون ، روزمرہ استعمال کی اشیاءاور میوزک کنسرٹ وغیرہ کے ٹکٹ خریدتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -