اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کی ہنگامہ آرائی، عدالت نے دونوں وکلا کا لائسنس معطل کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کی ہنگامہ آرائی، عدالت نے دونوں وکلا کا لائسنس ...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کی ہنگامہ آرائی، عدالت نے دونوں وکلا کا لائسنس معطل کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 2 وکلا کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ ایک وکیل کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، وکلا کے لائسنس اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے حکم پر معطل کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں قبضے اور بیلف ٹیم کو دھمکانے کے معاملے کی سماعت جاری تھی کہ اسی دوران 2 وکلا نے عدالت میں ہنگامہ آرائی شروع کردی ۔ وکلا کی بدتمیزی پر کیس کی سماعت کرنے والے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں وکلا کے لائسنس منسوخ کردیے جبکہ عدالتی حکم پر وکیل سہیل احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیکٹر ای سیون میں مکان پر قبضہ چھڑانے کیلئے عدالت کی جانب سے بیلف بھیجا گیا تھا تاہم قبضہ مافیا کی جانب سے بیلف ٹیم کو دھمکیاں دی گئی تھیں۔ ہائی کورٹ میں مکان پر قبضے اور بیلف ٹیم کو دھمکانے کے معاملے کی سماعت جاری تھی جس کے دوران وکلا کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔

مزید : اسلام آباد


loading...