رشتہ سے انکار، 7 افراد نے زیورات اور نقدی سمیت لڑکی اغوا کر لی

رشتہ سے انکار، 7 افراد نے زیورات اور نقدی سمیت لڑکی اغوا کر لی
رشتہ سے انکار، 7 افراد نے زیورات اور نقدی سمیت لڑکی اغوا کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (ویب ڈیسک) رشتہ سے انکار پر 7 افراد محمد اشرف، محمد حنیف، صوباں بی بی اور دیگر نے ریحانہ بی بی کو 80 ہزار روپے اور طلائی زیورات سمیت اغوا کر لیا۔

لکڑ منڈی کے رہائشی عامر سلیم سے راشد محمود نے 10 لاکھ روپے ادھار لے کر بوگس چیک دیدیا۔ بستی فرید آباد کے رہائشی واجد علی کو سہیل وغیرہ نے فرضی پلاٹ دکھایا اور 11 لاکھ 50 ہزار روپے لے کر رجسٹری کرا دی۔ ملزم نے پنچایت میں رقم واپسی کا وعدہ کیا، بعد ازاں انکاری ہو گئے۔

بلاک نمبر 14 کا رہائشی عدنان خان کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی جبکہ بلاک نمبر6 کے رہائشی احمد رضا کی کار چور لے گئے۔ لکڑ منڈی خانیوال کے رہائشی اقبال قریشی کے رقبے سے اس کا ملازم حسن گارڈر، بانس، دروازہ، 150 بوری کھاد، ڈیزل اور دیگر سامان لے گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

مزید :

خانیوال -