احتساب عدالت ،قاضی مصباح کی اسحاق ڈار کے وکیل بننے کی درخواست مسترد

احتساب عدالت ،قاضی مصباح کی اسحاق ڈار کے وکیل بننے کی درخواست مسترد
احتساب عدالت ،قاضی مصباح کی اسحاق ڈار کے وکیل بننے کی درخواست مسترد

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ریفرنس میں ایڈووکیٹ قاضی مصباح کی اسحاق ڈار کے وکیل بننے کی درخواست مسترد کردی

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ قاضی مصباح نے احتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے وکیل بننے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اسحاق ڈارکی طرف سے پیش ہوناچاہتے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ گواہوں پرجرح کاحق دیاجائے،سپیشل پراسیکیوٹرنیب نے ایڈووکیٹ قاضی مصباح کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس وکالت نامہ نہیں،آپ گواہوں پر جرح نہیں کرسکتے،احتساب عدالت کے جج نے موقف سننے کے بعد قاضی مصباح کی درخواست مسترد کردی۔

مزید پڑھیں:۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کی ہنگامہ آرائی، عدالت نے دونوں وکلا کا لائسنس معطل کردیا

مزید : قومی


loading...