قابلیت اوراہلیت کاخون کرکے ابصارعالم کوتعینات کیاگیا،چیئرمین پیمراکوکی جانے والی ادائیگیاں واپس لی جائیں،فواد چودھری

قابلیت اوراہلیت کاخون کرکے ابصارعالم کوتعینات کیاگیا،چیئرمین پیمراکوکی ...
قابلیت اوراہلیت کاخون کرکے ابصارعالم کوتعینات کیاگیا،چیئرمین پیمراکوکی جانے والی ادائیگیاں واپس لی جائیں،فواد چودھری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے چیئرمین پیمراکی تقرری کالعدم قراردینے کے عدالتی فیصلے کاخیرمقدم کیا ہے، پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ابصارعالم کی تقرری پرعدالتی فیصلہ پی ٹی آئی کے مو¿قف کی تائیدہے،درباریوں کوکان سے پکڑکرنکالناپڑتاہے، انہیں نکال دوتو"کیوں نکالا"کی گردانیں شروع کردیتے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ قابلیت اوراہلیت کاخون کرکے ابصارعالم کوتعینات کیاگیا،ابصارعالم کوکی جانے والی ادائیگیاں واپس لی جائیں،فوادچودھری کا کہناتھا کہ ابصارعالم جیسے بہت سے درباری حکومتی عہدوں پر بیٹھے ہیں،شریفوں نے ایسی تعیناتیوں سے اداروں کابیڑہ غرق کررکھاہے،ان کا کہناتھا کہ ایس ای سی پی کاچیئرمین ریکارڈٹمپرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑاگیا۔

مزید پڑھیں:۔دنیاوی کامیابیوں کے لئے نہایت مجرب وظیفہ ،اسکو معمول بنانے والوں پر اللہ کی جانب سے انعامات کی بارش ہوجاتی ہے

مزید : اسلام آباد