کوئٹہ میں چر چ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

کوئٹہ میں چر چ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
کوئٹہ میں چر چ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

  



کوئٹہ(آئی این پی )شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے کوئٹہ کے چر چ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔برطانوی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کی اعماق نیوز ایجنسی کے ذریعے جاری آن لائن بیان میں کوئٹہ میں چر چ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ داعش کے 2ارکان نے حملہ کیا تاہم دعوے کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں زرغون روڈ پر دہشت گردوں نے میتھوڈسٹ چرچ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق اور کم از کم 50 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید : کوئٹہ


loading...