فائیو سٹار ہوٹل پر بھارتی پولیس کا چھاپہ، بالی ووڈ اداکارہ شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

فائیو سٹار ہوٹل پر بھارتی پولیس کا چھاپہ، بالی ووڈ اداکارہ شرمناک کام کرتے ...
فائیو سٹار ہوٹل پر بھارتی پولیس کا چھاپہ، بالی ووڈ اداکارہ شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

  



حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی پولیس نے ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں چھاپہ مار کر جسم فروشی کے قبیح دھندے میں مصروف گینگ کو پکڑا ہے، اس گینگ میں تیلگو فلموں کی 24 سالہ اداکارہ رچا سکسینا اور بنگالی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے والی 20 سالہ اداکارہ سبھرا چیٹرجی شامل ہیں۔

حیدر آباد پولیس کے ڈپٹی کمشنر رادھاکشن راﺅ کے مطابق پولیس کی جانب سے بنجارہ ہلز کے علاقے میں 2 فائیو سٹار ہوٹلز پر چھاپے مارے گئے۔چھاپے تاج دکن اور تاج بنجارہ ہوٹل کے 2 کمروں پر مارے گئے جہاں سے جسم فروشی کا گینگ چلانے والے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں سے ایک شخص کی شناخت محسن کڈاکیا کے نام سے ہوئی جو تامل اور تیلگو فلموں میں بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر کام کرتا ہے، اس کے علاوہ وینکات راﺅ کو بھی پکڑا گیا ہے جو فحاشی کا اڈہ چلاتا ہے۔

پولیس کے مطابق 24 سالہ اداکارہ رچا سکسینا کو تاج دکن ہوٹل کے کمرہ نمبر 328 سے پکڑا گیا جبکہ 20 سالہ بنگالی ڈراموں کی اداکارہ سبھرا کو تاج بنجارہ ہوٹل کے کمرہ نمبر 412 سے گرفتار کیا گیا۔

پاکستان میں بھارتی سفارتخانے کے ملازم 3 پاکستانی لڑکیوں سے گھبرا کر بھاگ نکلے، ملک ہی چھوڑ گئے کیونکہ۔۔۔

پولیس نے بتایا کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر محسن جو بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ میں اداکار فراہم کرتا ہے نے تاج دکن میں کمرہ بک کرایا اور وہاں مستقبل کی اداکارہ رچا سکسینا کو رکھا تاکہ امیر کسٹمرز کو ہوس کی آگ بجھانے کی دعوت دی جا سکے۔ محسن کڈاکیا نے ایک کسٹمر سے رچا کے ساتھ وقت گزارنے عوض 30 سے 50 ہزار روپے لیے۔آندھر ا پردیش سے تعلق رکھنے والے وینکات راﺅ نے دوسرے ہوٹل میں کمرہ بک کرایا اور وہاں بنگالی اداکارہ کو اسی مقصد کیلئے رکھا۔

’مردوں کو وہ خواتین سب سے زیادہ پسند آتی ہیں جن کے جسم کی یہ چیز۔۔۔‘ سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن بات بتا دی

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب حیدر آباد سے جسم فروشی کا دھندہ کرنے والی اداکاراﺅں کو گرفتار کیا گیا ہو، 2014 میں بھی ممبئی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کو گرفتار کیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : تفریح


loading...