احتساب کا گھناﺅنا کھیل کھیلا جا رہا ہے،عدلیہ سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں،ریمارکس پاس کرتے ہوئے عہدوں کا خیال رکھنا چاہئے، سعد رفیق

احتساب کا گھناﺅنا کھیل کھیلا جا رہا ہے،عدلیہ سے ہمارا کوئی اختلاف ...
احتساب کا گھناﺅنا کھیل کھیلا جا رہا ہے،عدلیہ سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں،ریمارکس پاس کرتے ہوئے عہدوں کا خیال رکھنا چاہئے، سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ احتساب کاگھناؤناکھیل کھیلاجارہا ہے جس کی وجہ سے شفاف احتساب نہیں ہو سکا ،سپیکرقومی اسمبلی نے قبل ازوقت انتخابات کا خدشہ ظاہرکیا ہے تواس میں بڑاوزن ہے ،ایسی چیزیں چل رہی ہیں تو ا س کا تدارک ہوناچاہئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ خطرہ ہم سب کوایک دوسرے سے ہے ،عمران خان کو گالیاں دینے کی عادت ہوگئی ہے،عدلیہ سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں،ریمارکس پاس کرتے ہوئے عہدوں کاخیال رکھاجاناچاہئے،انہوں نے کہا کہ معززبنچ یاجج قانون،آئین کے منافی ہوتوبات کریں گے اوریہ آئینی دائرے میں ہے،وفاقی وزیر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیرترین کے معاملے میں جے آئی ٹی بنی نہ مانیٹرنگ جج مقررکئے ،پی ٹی آئی کو کلین چٹ پرسوالات ا±ٹھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو تنخواہ لینے کے الزام میں نااہل قراردیاگیا،عمران خان نے تسلیم کیا کہ ان کی آف شور کمپنی ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان اورشیخ رشید کوکون بتاتاہے کہ احتساب میں کس کی باری ہے ،دونوں کو اس کا جواب دینا پڑے گا،میں ارب پتی نہیں جو بھی کمایا کئی سال کی محنت سے قانون کے مطابق کمایا،عمران خان بہت پرہیزگار بنتے ہیں وہ بتائیں کاروبارکیاکرتے ہیں،عمران خان بتائیں کاروبار کیا اور آمدنی کتنی ہے ،عمران خان بتائیں کاروبار کیا اور آمدنی کتنی ہے ؟،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے یہ نہیں بتایاان کاٹیکس 2لاکھ سے اوپرکیوں نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں:۔قابلیت اوراہلیت کاخون کرکے ابصارعالم کوتعینات کیاگیا،چیئرمین پیمراکوکی جانے والی ادائیگیاں واپس لی جائیں،فواد چودھری

مزید :

قومی -اہم خبریں -