پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سے مذہبی شناخت ختم ،کافر مرتد جیسے فتوؤں پر پابندی، نیا قومی بیانیہ تیار

پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سے مذہبی شناخت ختم ،کافر مرتد جیسے فتوؤں پر پابندی، ...
پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سے مذہبی شناخت ختم ،کافر مرتد جیسے فتوؤں پر پابندی، نیا قومی بیانیہ تیار

  



لاہور(ویب ڈیسک)ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے نیاقومی نیانیہ تشکیل دیا گیا ہے جس کے مطابق جہاد یا جنگ کے اعلان کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے ۔کوئی فرد یا گروپ عوام میں سے کسی کو غیر مسلم قرار نہیں دے سکتا اور نہ ہی کسی پر کافر یا مرتد کے فتوے جاری کر سکتا ہے۔ روزنامہ دنیا کے مطابق اس لائحہ عمل میں یہ بھی طے پایا ہے کہ اقلیتو ں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ 

قومی ہم اہنگی کے لئے پاسپورٹ ، قومی شناختی کارڈ یا دیگر سرکاری دستاویزات میں سے مذہبی شناخت ختم کی جائے یہ قومی بیانیہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نافذ کر دیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق مجموعی قومی ردعمل کے اہم عناصر کے طور پر بنیاد پرستی روکنے اور بحالی کے لئے طویل مدت حکمت عملی ضروری ہے ،ریاست کے اندر کسی دوسری طاقت تشدد کی اجازت نہیں ،مفاہمت یا بحالی کے نام پر کسی قسم کو معذرت خواہانہ رویہ نہیں ہونا چاہے ۔ 

مزید پڑھئے ۔ ۔ ۔۔’مسلمانوں کے ہاتھ سے مکہ بھی نکل جائے گا اگر۔۔۔‘طیب اردگان نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا، پوری مسلم دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

کسی بھی مدرسے کو بغیر اجازت بیرون ملک سے فنڈز لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سرکاری زمینوں پر بننے والے غیر قانونی مدارس فوری ختم کر دیئے جائیں اور ہر صوبے میں ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائے ۔انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے معیاری ادارتی پالیسیاں تشکیل دی جائیں ۔انتہاپسندی کے واقعات سے نمٹنے کے حوالے سے پیمرا اور دیگر متعلقہ ادارے الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ مل کر رہنمائی اصول تشکیل دیں اور مذہبی چینلز کو ریگولیٹ کرنے کے لئے پیمرا کارروائی کرئے ۔ 

مزید : قومی


loading...