سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کی کم از کم عمر مقرر

سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کی کم از کم عمر مقرر
سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کی کم از کم عمر مقرر

  



ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کی کم از کم عمر مقرر کردی گئی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کی انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مملکت میں خواتین کے لیے گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کے لائسنس کی مقررہ عمر 18 برس جبکہ سروس وہیکل چلانے کے لیے کم از کم عمر 20 برس ہے۔ 

البتہ سترہ برس کی خواتین عارضی لائسنس حاصل کر سکتی ہیں جس کی مدت ایک برس سے زیادہ نہیں ہو گی۔ ٹریفک پولیس اور روڈ سکیورٹی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے گاڑی چلانے اور لائسنسس کے حصول سے متعلق 40 سے زیادہ سوالات کے جوابات جاری کیے گئے ہیں۔ اس منصوبے پر آئندہ برس جون سے عملدرآمد شروع ہوگا۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے 26 ستمبر 2017ء کو جاری ایک فرمان میں مملکت میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید : عرب دنیا


loading...