سعودی عرب نے ارب پتی فلسطینی کو رہا کر دیا

سعودی عرب نے ارب پتی فلسطینی کو رہا کر دیا
سعودی عرب نے ارب پتی فلسطینی کو رہا کر دیا

  



ریاض (ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے معروف فلسطینی کاروباری شخصیت صبیح المًصری کو رہا کر دیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امکان ہے کہ وہ جلد ہی سعودی عرب سے رخصت ہو جائیں گے۔صبیح المًصری کے اہل خانہ نے انکی رہائی کی تصدیق کی ہے ۔ صبیح المًصری کو سعودی سکیورٹی حکام نے گزشتہ منگل سے پوچھ گچھ کے لیے روک رکھا تھا۔ وہ گزشتہ ہفتے کے اوائل میں کاروباری رابطوں اور ملاقاتوں کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے۔ المًصری کے پاس سعودی شہریت بھی ہے۔ وہ سعودی عرب اور اردن کی انتہائی اہم کاروباری شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔

مزید : عرب دنیا